سٹی 42 : پاکستان کے کھلاڑی ساجد خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے بہت اچھا کھیلا ہے ، انگلینڈ سے سیریز جیتی ہے ویسٹ انڈیز سے بھی پہلا ٹیسٹ جیتا ہے یہ ٹیسٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ساجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرہوئے کہا کہ کرکٹ اب بہت پروفیشنل ہوگئی ہے, کوئی بیٹسمین یہ نہیں چاہتا میں آوٹ ہو جاؤں اور کوئی بالر نہیں چاہتا کہ وہ آوٹ نہ کرے, امید رکھتے ہیں آنے والے بیٹسمین اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم بیسٹ بلے باز ہے۔
ساجد خان نے کہا کہ جب سے سپن ٹریک بنے ہیں نئے بال میں اس میں بہت سی چیزیں ہیں ،نئی بال سے بیٹسمین کو ٹائم ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئی لیکن جس نے جتنا کھیلا اچھا کھیلا ۔
انہوں نے کہا کہ رزلٹ آرہا ہے بھلے ہم جیت رہے ہیں یا ہار رہے ہیں, اس پچ پر بھی بیٹسمین نے اچھی بیٹنگ کی ہے ہم جیتنے کی کوشش کریں گے، ایسی پچ بنانے کا عاقب بھائی فیصلہ اچھا ہے، اب ٹیسٹ کے رزلٹ آ رہے ہیں پہلے پانچویں دن کا انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ناممکن کوئی چیز نہیں بال جیسے ہی پرانا ہو گا ہم کوشش کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔