ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات، خوبصورت ویڈیو وائرل

جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات، خوبصورت ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی ریاست رھوڈز آئیلینڈز کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو  ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں، لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ جج فرینک کیپریو ایک ٹی وی پروگرام میں بھی نظر آتے ہیں جہاں وہ عدالت میں مختلف مقدمات کے فیصلے کرتے ہیں، اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبہ کے  باعث وہ سوشل میڈیا پر صارفین کے دلوں میں گھر کرچکے ہیں ۔ 

حال ہی میں جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس حوالے سے جج جج فرینک کیپریو نے بتایا کہ ان کی عدالت میں کچھ سال قبل ایک پاکستانی جوڑا آیا تھا جس پر  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔جج نے بتایا کہ مقدمے کی سماعت کے بعد پاکستانی جوڑے نے مجھے ایک روایتی چترالی ٹوپی تحفے میں دی تھی۔

جج فرینک کیپریو بتاتے ہیں کہ سماعت کے دوران میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنے ملک کی کس چیز کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں تو پاکستانی جوڑے نے کہا کہ (اپنے ملک کا کھانا)، یہ ایک بات میرے  ذہن میں بیٹھ گئی ۔

اب جج فرینک کیپریو نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو اپلوڈکی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بعد میں بھی اس پاکستانی جوڑے سے رابطے میں رہے اور  انہوں نے اس جوڑے کو اپنے گھر پر مدعو کیا۔ جج نے بتایا کہ اس ملاقات میں میں نے ان سے اپک پاکستانی کھانا بنانے کی فرمائش کی اور اسی دوران پاکستانی جوڑے سے پاکستانی ثقافت کے متعلق اچھی گفتگو ہوئی ۔ جج فرینک کیپریو پاکستانی جوڑے کو وہی چترالی ٹوپی دکھائی جو اس جوڑے نے انہیں تحفے میں دی تھی، جسے دیکھ  کر دونوں میاں بیوی بے حد حیران ہوئے ۔ 

جج فرینک کیپریو نے خاندان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہ وہ لوگوں سے جس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں یہ انہوں نے اپنے والدین سے سیکھا اور خاندان اسی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے کہ بچے وہی کچھ کرتے ہیں جو وہ اپنے والدین کو کرتا ہوا دیکھتے ہیں۔ 

 پاکستانی جوڑے نے جج کو روایتی مٹن کڑاہی بھی بناکر کھلائی۔