ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،25 دنوں میں 179 گرفتار

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،25 دنوں میں 179 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :لاہور پولیس  نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ، سال کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات، 179 گرفتاریاں ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے بتایا کہ 36 سو سے زائد پتنگیں، 167 چرخیاں برآمد کی گئیں،آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے،پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، پتنگ اُرانے والے 3سے 5سال تک کے لیے جیل جا سکتے ہیں،لاہور پولیس پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ہے،علماء کرام بھی پتنگ بازی کو غیر شرعی فعل قرار دے چکے ہیں، بچوان کو پتنگ بازی سے روکنا والدین کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،شوق میں اڑائی گئی پتنگ کسی کا گلا کاٹ سکتی ہے، شہری اپنے گرد نواح نظر رکھیں، پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں۔