ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایڈیشنل کمشنر  اغوا کیس، پولیس 36 گھنٹوں بعد بھی سراغ نہ لگا سکی 

سابق ایڈیشنل کمشنر  اغوا کیس، پولیس 36 گھنٹوں بعد بھی سراغ نہ لگا سکی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :ستوکتلہ کے علاقے سے سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد کو اغوا کا کیس ، ملک خادم جیلانی کا 36 گھنٹوں بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا
جمعہ کے روز 9 سے 10 نقاب پوش افراد نے ملک خادم جیلانی کو گھر سے اغوا کیا تھا،ستوکتلہ پولیس نے ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد نے فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی ،ملزمان 22 تولے زیور، 15 لاکھ نقدی، 7 موبائل فونز، 5 پاسپورٹ،قیمتی سامان لے گئے،ملزمان جاتے ہوئے گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملک خادم کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم کام کر رہی ہے،بازیاب کرا لیں گے۔