وقاص احمد:حلیہ تبدیل کر کے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا ۔
ڈی ایس پی اسلامپورہ سرکل حافظ عبیداللہ سعدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حلیہ تبدیل کر کے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ، چند روز قبل ملزم تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے،عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گئے۔
ملزموں نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقہ میں ہاؤس رابری کی،ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہو گئے،یکے بعد دیگر ملزموں ے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا، گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی،دوران واردات ملزمان حلیہ تبدیل کرتے تھے سر پر وگ ،ٹوپیوں کا استعمال کرتے تھے ،گینگ سرغنہ ملزم ڈیورڈ رائے عرف آفتاب کو گرفتار کیا گیا،ملزم کے دیگر ساتھی شان ،خرم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ملزم سے 19 لاکھ نقد رقم ،پرائز بانڈ، زیورات، 2پسٹل ،موٹر سائیکل برآمد ہوا۔