وقاص احمد :ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 3 رکنی موٹر سائیکل سنیچر و ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ سعد، ارسلان اور دلاور شامل ہیں ، ملزموں سے 5 موٹر سائیکلز، نقدی، 3 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں ،ملزموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ، ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چکوال سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے برآمدموٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔