سٹی 42 : چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے ۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، کیوں کہ یہ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے اور سواری ضروری ہے ۔
حکومتی کمیٹی نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تھا، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری پر کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دے دیا ہے، ہم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے ہیں، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز ہیں، ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈکوارٹرز ہیں، اس لیے ٹیکس کلیکشن ریکارڈ پر ہے۔ گاڑیوں کے ٹریکنگ کے حوالے سے انھوں نے خوش خبری دی کہ ٹریکنگ سسٹم ٹرک کے ساتھ گاڑیوں میں بھی 3،2 ماہ میں نصب ہو جائے گا۔