ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچوں کو اغواء کرنیوالے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

 کمسن بچوں کو اغواء کرنیوالے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسامہ ملک : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اسی آئی اے کراچی نے کمسن بچوں کو اغواء کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا ۔ 

ملزم کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی، ملزم کو ٹنکی اسٹاپ سرجانی ٹاؤن سے اسلحہ سمیت گرفتار کیاگیا ، ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر صبح 7 بجے گلشن چورنگی جانیوالے بچوں کی وین کو کوہ نور بیکری بلاک 20 ایف بی سے اسلحہ کے زور پر روکا، ملزم نے ڈائیور کا موبائل فون چھینا اور وین میں سوار 2 بچوں  8 سالہ محمد عبداللہ اور 6 سالہ  محمد ابراہیم کو وین سے اتار کر اغواء کر کے اپنی کار میں لے کر گئے۔

ملزمان نے بچوں کے والد سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ 

واقع کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج ہے ، کیس کی تفتیش AVCC کر رہی ہے، دوران تفتیش ملزم  نے اپنے ساتھی کے ہمراہ کراچی میں متعدد کمسن بچوں کو اغواء کر کے والدین سے بھاری تاوان وصول کرکے ان کو رہا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک منتظم اغواء کاروں کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے، ملزم سے برآمدہ اسلحہ کا مقدمہ بھی درج ہے ، ملزم سے مزید سنسنسی خیز انکشافات کی توقع ہے۔