ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کی اہلیہ بختاور بھٹو کو سالگرہ کی منفرد مبارکباد توجہ کا مرکز بن گئی

 شوہر کی اہلیہ بختاور بھٹو کو سالگرہ کی منفرد مبارکباد توجہ کا مرکز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی اور شریک چیئر پرسن بھٹو لیگسی فاﺅنڈیشن بختاور بھٹو کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر محمود چوہدری کی خاص وش سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمود چوہدری پوسٹ شیئر کی جو انکی فیملی کی جھلک پر مبنی تھی، تصویر میں برتھ ڈے گرل بختاور بھٹو جامنی لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں جبکہ میر سجاول اور میر حاکم سلائیڈ کے مزے لے رہے ہیں۔

 ساتھ ہی محمود چوہدری اپنے تیسرے بیٹے میر ذوالفقار کو گود میں لیے بیٹھے ہیں جس کا چہرہ سبز دل والے اموجی سے چھپایا گیا تھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں محمود چوہدری نے اہلیہ کو زندگی کی 35 بہاریں دیکھنے پر انوکھے کیپشن کیساتھ مبارک دی اور لکھا کہ،’25 جمع 10 ویں سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹوں کی والدہ کو‘۔

دوسری جانب محمود چوہدری کی پوسٹ پرآصفہ بھٹو زرداری نے بھی دل والے اموجیز کیساتھ خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی بندھن میں بندھ گئی تھیں ، 10 اکتوبر 2021 کو اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کا استقبال کیا۔

بختاور بھٹو اور محمود کے ہاں 5 اکتوبر 2022 کو دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا گیا جبکہ اس جوڑے نے گزشتہ سال 20 اکتوبر 2024 کو اپنے تیسرے بیٹے کا خیر مقدم کیا۔

 بیٹے کی پیدائش کے بعد بختاور بھٹو نے نام کے اعلان کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی جو ایک ایک پورٹریٹ تھی ، پورٹریٹ میں ایک بچے کو شمشیر تھامے گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے، بچے کے عقب میں ’میر ذوالفقار‘ تحریر تھا جس سے واضح ہوا کہ اس جوڑے نے تیسرے بیٹے کا نام  ’میر ذوالفقار‘ رکھا ہے۔