کبریٰ خان اور گوہر رشید کا رشتہ کرانے میں کس اہم شخصیت کا ہاتھ؟

26 Jan, 2025 | 03:44 PM

ویب ڈیسک:پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کے شور میں اداکار عثمان مختار نے بھی انٹری دیتے ہوئے خود کو رشتے کروانے والی باجی سےتشبیہہ دے دی۔

دوستی ہی دوستی میں کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کا رشتہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مضبوط ہوگیا کہ نئے سال کا آغاز ہونے کی دیر تھی کہ دونوں کی شادی کی افواہیں پھر سے سر اٹھاتی نظر آئیں۔

اور پھر ان دونوں کی جانب سے مبہم کیپشن پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس بھی تو تھیں جو ان افواہوں کو مزید ہوا دینے کا کام کررہی تھیں۔

’میرے یار کی شادی ہے’ یہی وہ الفاظ تھے جو لوگوں کو کسی اور ہی کہانی کی جانب اشارہ دیتے معلوم ہورہے تھے، جبکہ حال ہی میں کبریٰ خان نے بھی ڈھکے چپھے الفاظ میں ماہ فروری میں اپنی شادی کی تصدیق کی۔

اور پھر ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں باضابطہ طور پر خود کبریٰ خان اور گوہر رشید کو شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے دیکھا گیا اور کبریٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ،’’آپکے پیار اور دعاؤں کیساتھ بسم اللہ‘‘۔

اس خبر کیساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین خوشی سے جھوم اٹھے اور اس جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آئے، لیکن کہانی میں اس وقت ایک ٹوئسٹ آیا جب اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر انٹری دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے کبریٰ خان کی ریل ری شیئر کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا اور لکھا کہ،’آپ دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں!!!بس سب کو بتا دیں، کس نے رشتہ کرانے والے کا کردار ادا کیا تھا؟‘۔

کبریٰ خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے’ کے کو اسٹار عثمان مختار کی تصویر کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’یہی وہ شخص ہے۔‘

 ساتھ ہی کبریٰ خان نے لکھا،’خواتین و حضرات، آپ نے یہ خبر براہِ راست ذریعے سے سنی ہے۔‘

مزیدخبریں