ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرِ عام ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزم گرفتار

سرِ عام ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مصری شاہ میں اندھادھند ہوائی فائرنگ و اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5 ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کپ سٹور پر ویگو ڈالہ وگاڑی پر سر عام ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، ڈولفن ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے پانچوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، 
ملزموں کے قبضہ سے جدید آٹومیٹک 3 رائفلیں،1 پستول، گولیاں و میگزینز اور خول برآمد ہوئے ۔ 

گرفتار ملزم زبیر، شہروز، سرفراز، حذیفہ کو تھانہ مصری شاہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے ۔