ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ۔ارکان پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو مثالی ترقی دینے کاآغاز کیا۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے نوجوانوں کی تعلیم کے لئے سکالرشپ پروگرام کے آغاز پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب سے دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی کا معیاری اور یکساں نظام قائم ہو رہا ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن سے پنجاب میں صحت کانظام بہتر ہو رہا ہے ۔ سڑکوں کی تعمیر، ماحولیاتی بہتری اور گورننس کے نظام میں بہتری پر بھی ارکان پنجاب اسمبلی کا خیر مقدم کیا ۔
ارکان نے’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اور ’’دھی رانی‘‘ سکیموں پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین کیا ۔ اراکین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے، ہماری سوپر سی ایم نے ایک سال میں انہیں پورا کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ان کے حلقوں کے مسائل پر بات کی۔