ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی

امریکا کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی, امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا.
امریکا کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ طالبان کی قید میں امریکیوں کی تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے.
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا اگر یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی, یہ قیمت اسامہ بن لادن پررکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے.

ماہرین کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے بارے میں سخت پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہی ہے، پریذیڈنٹ ٹرمپ پہلے ہی غیر ملکی امداد بند کرنے پر ایگزیکٹیو آرڈر دے چکے ہیں۔