راودلشادحسین:پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں بزدار حکومت کے اخراجات کی چھان بین جاری ،پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2019 سے 2022 تک کی آڈٹ رپورٹس جمع کرادی گئیں.
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں سابقہ حکومت کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے، بزدار سرکار کے دور حکومت کی بلدیاتی اداروں سے متعلق آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کا سلسلہ جاری، پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2019 سے 2022 تک کی آڈٹ رپورٹس جمع کرادی گئیں۔
آڈٹ رپورٹ 2022 اور 2023 میں بزدار سرکار کی کارکردگی کی قلعی کھول دی،آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا سرکاری ریکارڈ ہی آڈٹ رپورٹ کو فراہم نہیں کیاگیا۔
ڈی جی خان میں 17 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کہاں خرچ کیے ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا، مالی سال 2019 اور 20 میں آڈٹ کے دوران میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان 8 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ بھی نہیں فراہم کیاگیا، مالی سال 2020 اور 21 میں میں 9 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دیا گیا۔
مالی سال 2018 اور 19 میں بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈی جی خان کی مونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا، بزدار حکومت میں ڈی جی خان کے سرکاری اخراجات کا ریکارڈ گم ہونا معمول بنا رہا۔
مونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے سرکاری اخراجات کا ریکارڈ حاصل کرنے میں آڈٹ ڈیپارٹمنٹ مسلسل ناکام رہا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار تنبہ کے باوجود مونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیاگیا۔
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کردی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔