ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
حال ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی گفتگو شامل ہے۔مذکورہ کلپ میں حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جہاں رجب بٹ معمول کے مطابق اپنی ولاگنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی دوران ان دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔
حرا مانی رجب بٹ کا رجب بٹ کی تعریف میں انہیں ایک بڑی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آب اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز میری رہنمائی کریں کہ میں بھی اپ اپنا یوٹیوب چینل بنالوں، پلیز مجھے امیر کردو۔
ابھی اداکارہ نے یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہی تھا کہ رجب بٹ نے لائیو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔
رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کروں گا۔’
رجب بٹ کے اس اعلان کے بعد حرا مانی خوشی سے سرشار نظر آئیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کمنٹ سیکشن میں متضاد تبصروں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔