پنجاب کو محفوظ بنانے کا مشن، 25 دنوں میں 8112 اشتہاری مجرمان گرفتار

26 Jan, 2025 | 01:04 PM

علی ساہی:پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال کے 25 دن میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 8112 اشتہاری مجرمان گرفتار کیا گیا۔
گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 2445، بی کیٹیگری کے 5667 اشتہاری شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے 3316 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے، گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 628، بی کیٹیگری کے 2691 عدالتی مفروران شامل ہیں۔
دوران آپریشنز 1691 ٹارگٹ آفینڈرز عادی مجرم بھی گرفتار،اے کیٹیگری کے 701، بی کیٹیگری کے 990 ٹارگٹ آفینڈرز شامل،سنگین جرائم میں مطلوب 5 اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
گزشتہ 20 دن میں لاہور میں 1555 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے، 1267عدالتی مفرور، 730 ٹارگٹ آفینڈرز شامل،آئی جی پنجاب کی کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش، کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

مزیدخبریں