ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

خضدار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔

حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔