ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست ماں کے جیسی ،ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتاہے:مریم نواز

ریاست ماں کے جیسی ،ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتاہے:مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہے ،ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتاہے،اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز  کا کہنا تھا، دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔

پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں۔ایک سال میں ایک لاکھ او 5سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

وزیراعلی مریم نوازکا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہے ،صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیا گیا۔
چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ مثبت پیشرفت ہے۔مختصر ترین مدت میں کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔
پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔وزیراعلی نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔