احمد منصور : کاکول اکیڈمی میں تربیتی پروگرامز ، کیڈٹس مختلف مشقوں میں حصہ لیں گے.
جوائنٹ ملٹری ٹریننگ 154ویں لانگ کورس کا سلیوٹنگ ٹیسٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوا۔
تقریب میں 154ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 70ویں انٹیگریٹڈ کورس، اور 25ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔
پہلی مشترکہ فوجی تربیت میں 485 پاک آرمی، 111 پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 42 کیڈٹس شامل تھے۔
کیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مشترکہ تربیتی ماڈیولز اور مشقوں میں حصہ لیں گے۔
تقریب میں کمانڈنٹ پی ایم اے نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے نئے بھرتی ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کی شمولیت سےقیادت، عسکری حکمت عملی اور مشترکہ آپریشنز کے حوالے سے ایک جامع، کثیر خدماتی نقطہ نظر کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ تربیتی پروگرام مسلح افواج میں باہمی تعاون اور مشترکہ فوجی مہارت کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔