ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگ سے متاثرہ کیلی فورنیا میں برفانی طوفان اور بارش کا امکان، سیلاب کا خطرہ

آگ سے متاثرہ کیلی فورنیا میں برفانی طوفان اور بارش کا امکان، سیلاب کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی ریاست کیلی فورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔

 امریکی حکام کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

 دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 38 ہزار ایکڑ رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ 15 ہزار مکانات جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار ایکڑ رقبہ اور 15 ہزار املاک جل کر راکھ ہوگئیں۔

 لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 بلین ڈالر سے زائد ہوا وہیں 12 ہزار ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں ہیں۔