ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانا مزید آسان کردیا گیا

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانا مزید آسان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر کمرشل ،نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہیں، صوبہ بھر میں اتوار کے روز رکشہ ڈرائیورز کے لیے کمرشل ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی کاوشوں سے کمرشل ٹیسٹ اتوار کے روز ہوا۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں رکشہ ڈرائیوز کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں،رکشہ کے خصوصی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد سے 17 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پرموٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف جاری کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں،صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم جاری ہیں،شہری خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔