نامعلوم خاتون شہری کے گھر سے شیمپو کی بوتل چوری کر کے فرار ، مقدمہ درج

26 Jan, 2025 | 09:19 AM

سیدتنویرنقوی: ضلع گجرات میں واقع دیونہ منڈی میں انوکھی چوری کا واقعہ پیش،نامعلوم عورت رفع حاجت کے بہانے شہری اسد اشفاق کے گھر کے واش روم سے پانچ سو روپے کی مالیتی شیمپو کی بوتل چوری کر کے فرار ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ رحمانیہ پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ دوست کی مدعیت میں نامعلوم عورت کےخلاف شیمپو کی بوتل چوری کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔

مقدمہ 500 روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چوری کرنے پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کےمطابق نامعلوم عورت رکشہ سے اتری رفع حاجت کے لئے گھر کے واش روم میں گئی اور شیمپو چوری کرکے فرار ہو گئی۔ 

مزیدخبریں