ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں  شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

صبح سویرے سورج کی کرنوں سے شہر  لاہور کی فضا میں خنکی میں کمی آئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا  گیاہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی کی صورتحال میں مزید بگاڑ آ سکتا ہے۔ 

شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 242 تک جا پہنچا ہے۔ عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے سر فہرست ہے۔تفصیلات کے مطابق، شہر کی مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ شاہراہ قائداعظم پر ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا جبکہ جوہر ٹاؤن میں یہ شرح 224، ڈی ایچ اے میں 239 اور کوٹ لکھپت میں 388 تک پہنچ گئی ہے۔ غازی روڈ انٹر چینج پر بھی آلودگی کی شرح 268 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  سندھ میں بارشوں میں کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے (پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، رواں سیزن کے دوران سندھ میں 52 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ خشک سالی کی صورتحال کو مزید سنگین کر سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ فروری اور مارچ تک موسم خشک رہنے اور خشک سالی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر نوشہروفیروز، سکھر، شہید بےنظیرآباد اور جامشورو کے اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں بھی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظامات کی ہدایت دی ہے تاکہ ممکنہ آفات سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ، دادو، خیرپور اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو بھی خشک سالی کے پیش نظر پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔