عاجز جمالی: انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ میں بھی تیزی آنے لگی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی منگھو پیر کے کئی مقامی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر شہر کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے کیونکہ اب ایم کیو ایم کو عوامی حمایت نہیں رہی۔ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ ان حرکتوں سے بعض آجائیں ورنہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ایس 118 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جان محمد گبول ہی کامیابی حاصل کریں گے۔