عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، اسد قیصر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

26 Jan, 2024 | 08:51 PM

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق زیرگردش خبروں کے بعد کارکنوں کا اعتماد بحال رکھنے کیلئے قرآن پاک پر پارٹی سے دفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا.

صوابی میں ہونے والےجلسے کے دوران اسد قیصر نے قرآن پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پاک پر حلف لیتا ہوں کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور انتخابات کے بعد بھی پارٹی کا وفادار رہوں گا۔ 29 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، قرآن پر حلف لینا عجیب لگتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، میں پی ٹی آئی ہوں اور صوبے میں پارٹی کو میں نے منظم کیا ہے۔ 

اس سے قبل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھی کہ انتخابات کے بعد اسد قیصر پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ جس پر اسد قیصر نے تردیدی بیان جاری کیا۔

مزیدخبریں