ملک نے سب کچھ دیا، ملک کو سنوارنا ہمارا فرض ہے، جہانگیر ترین

26 Jan, 2024 | 08:47 PM

سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی کے چئیرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ این اے 149 ملتان میں بہت سے مسائل ہیں،سیوریج، سڑکیں، کچی آبادیوں کے مسائل حل کریں گے۔اب یہ سب میرے اپنے مسائل ہیں۔

 جہانگیر ترین نے املتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں ایک انتخابی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ، پہچان دی ہے۔اپنے ملک کو سنوارنا ہم سب کا فرض ہے۔معیشت کو سنبھالیں گے تو روزگار کے مواقع ملیں گے۔معیشت چمکے گی تو آمدنی بڑھے گی۔تمام مسائل کے حل کے لیے منشور پیش کردیا ہے۔سابقہ حکمرانوں نے یہاں کچھ نہیں کیا، افسوس ہے۔ عوام کی اُمیدوں پر پورا اُتروں گا، نواز شریف کیساتھ ملکر معیشت بہتر کریں گے.

مزیدخبریں