ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت میں دو ہفتے کے لئے عوامی اجتماعات پر پابندی

Section 144 imposed in Quetta. Quetta, Balochistan, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی سے متعلق خدشات کی وجہ سے آئندہ دو ہفتوں کے دوران کوئٹہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم ڈپٹی کمشنر کے  این او سی کے ساتھ انتخابی مہم کے اجتماعات کئے جا سکیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بتایا کہ کوئٹہ شہر  میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو عام عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے این او سی لازمی ہونا چاہئے۔امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔