ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایک شخص لندن سے ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہو، تین بار کے وزیراعظم کا دل چاہتا ہے چوتھی بار بھی وزیراعظم بنوں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مزید موقع دیا تو پاکستان ختم ہوجائے گا۔ شہزادہ بلاول بھٹو کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بننا ہےکیوں ان کی امی اور نانا بھی وزیراعظم تھے. دو خاندانوں کی بادشاہت نہیں مانتے.
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صنعتیں بند ہوگئیں، باغ اجڑ گئے، گٹر ابل رہے ہیں، شیردل عوام کی قیادت گیدڑوں کے ہاتھ میں ہے.