ویب ڈیسک: کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نےغیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ملزمان کو کلر سیداں روات سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدہوئی، برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان سے 40650 یورو، 3050 امریکی ڈالر، 1515 برطانوی پاؤنڈ اور 2330 سعودی ریال، 2900 درہم، 715 ترکش لیرا، 261 ملائشن رنگٹ اور 57 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان میں وسیم اختر اور فدا حسین شامل ہیں، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔