ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولز میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کی فیسوں میں اضافہ

سکولز میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کی فیسوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیف پارٹنر سکولز میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کی فیسوں کی مد میں معاوضہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا۔
ذرائع کے مطابق پرائمری طلباء کی ٹیوشن فیس کی ادائیگی کیلئے معاوضہ 100 روپے بڑھانے کا امکان ہے، مڈل سکولز میں زیر تعلیم طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے معاوضہ 50 روپے بڑھانے کا امکان ہے۔اسکول فیس کے اضافےکے بعد پرائمری سکول کے طلباء کی فیس 650 اور مڈل کی 700 روپے ہوجائے گی،مذکورہ فیس اضافہ کے ساتھ پیف پارٹنر سکولوں کو حکومت کیجانب سے ادا کی جائی گی۔
واضح رہے کہ اس وقت پرائمری اسکول کی فیس 550 روپے ہے اور مڈل کی فیس 650 روپے مقرر ہے جبکہ پنجاب بھر میں پیف پارٹنر سکولوں کی تعدادساڑھے 7ہزار ہے۔