اداروں سے درخواست ہے کہ آٹھ فروری کو عوام کا راستہ نہ روکا جائے, گوہر خان

26 Jan, 2024 | 03:18 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان اپنے امیدواروں کو پہچان لیں اور ان کے نشانات پر مہر لگائیں۔

 بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نازک صورت حال ایک اور تجربے کی متحمل نہیں ہوسکتی، اداروں سے درخواست ہے کہ آٹھ فروری کو عوام کا راستہ نہ روکا جائے۔ بلاول ڈرائنگ روم اور مولانا چالیس بائی چالیس کے کمرے میں انٹرا پارٹی الیکشن کرسکتے ہیں، چھوٹی پارٹیوں کا الیکشن قبول ہے لیکن پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن قبول نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر عدلیہ سے شکوہ بھی کیا اور ساتھ ہی انتخابی نشان کی واپسی کیلئے عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

 بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب سازش کا نتیجہ ہے لیکن یہ یاد رکھنا کہ بلے کا نشان عمران خان کی نشانی ہے اور ہم یہ نشانی واپس لے کر رہیں گے۔ہمیں اداروں سے بہت سی شکایات ہیں، ہمارے بندوں کو روکا گیا، ہمیں اس عمل سے روکا گیا، ہمارے رستے میں کنٹینر لگا بچھا دیا گیا، ہمارا جو وکیل نامینیشن کا فارم لیکر جاتا تو اسکو گرفتار کرلیا جاتا لیکن یہی فارم کسی دوسری پارٹی کا ہوتا تو اس کے لیا دروازہ پورا کھول دیا جاتا۔

ہمارے ممبران کے پیپرز تیکنیکل بنیادوں پر مسترد کردیے جاتے، ہم ا س چیز کو کب تک برداشت کریں گے۔میری درخواست ہے کہ یہ جھگڑا اب ختم ہونا چاہیے، آپ لوگوں نے تحمل سے برداشت کا مظاہرہ کیا۔  8 فروری کو بھی برداشت کا مظاہرہ کرو لیکن اس دن پاکستان کی عوام کا رستہ نہ روکو، آپ نے شطرنج کی طرح حکومتیں بنوائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔ عوام جس کو چاہے منتخب کرے وہی پارلیمان ہوگا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے نشان کو پہچانو، اپنے امیدواروں کو کامیاب کرو، یہ عمران خان کا ویژن ہے، وہ جیل میں بیٹھے آپ لوگوں کیلئے۔آپ سب نے ان کی غیر حاضری میں ان کا پیغام ہر گھر میں پہنچانا ہے۔ 

مزیدخبریں