(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کے بھاؤ میں 342 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2020 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد24کیرٹ فی تولہ سونا 213800 روپےکاہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے1 لاکھ 83 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی تاہم آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔