ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرسماعت کی جس دوران پرویز الٰہی کے وکیل احسان کھوکھر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، میرے موکل کوپی پی32 گجرات کی حد تک الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے سوال کیا کہ 10 مرلہ پلاٹ کے کاغذ تک آپ کوکیسے رسائی ملی؟اس پر وکیل نے بتایا کہ 10 مرلہ پلاٹ کی دستاویز پٹواری سے ملی، جسٹس اطہر نے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں نگران حکومت اس میں ملوث ہے؟ 

 دوران سماعت عدالت نے کہا کہ  ووٹرزکو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے،ریٹرننگ افسرکاکام سہولت پیدا کرنا ہے نا کہ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا، عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے، الیکشن کا مطلب لوگوں کی شمولیت ہے، انہیں باہر نکالنا نہیں،جسٹس منصور نے کہا کہ آرٹیکل17 کہتا ہے ٹھوس وجوہات کے بغیر الیکشن سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا، آئین انتخابات کیلئے ڈی فرنچائز نہیں انفرنچرائزکرنے کی سہولت دیتا ہے۔

 بعدازاں عدالت نے  پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔