(اقصیٰ سجاد)شہر میں جنوری کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن سردی اپنے عروج پر ہے۔لاہور کے باسی دن کا آغاز سرد ہواؤں کے ساتھ کرنے لگے ۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ برقرار ہے ۔شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ میں نمایاں کمی آ گئی۔سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ریکارڈ کیاگیا۔لاہور شہر میں ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیے گئے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو علی الصبح بادل پرس پڑے، موسم سرما کی پہلی بارش سے خشک سردی اور دھند میں کمی ہو گئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،ائیرکوالٹی انڈیکس 186ریکارڈ کی کیا جا رہا ہے۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 349 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم میں 210 جبکہ خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 246ریکارڈ کی جا رہی ہے،آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی۔
ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے جس کی وجہ سے موسمی پیٹرن بھی تبدیل ہونے لگا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما اس بار طویل خشک سردی میں گزر رہا ہے، دسمبر کے بعد جنوری میں بھی بارشیں نہیں ہورہیں جو گرمی میں پانی کی قلت کے خدشات کو بڑھا رہا ہے، اس کے علاوہ خشک سردی اور اسموگ سے نمونیہ جیسے امراض بھی شدت اختیار کررہے ہیں۔