شارجہ میں پاکستانی فیملی گھر میں آگ لگنے سے جھلس گئی، باب بیٹی جاں بحق

26 Jan, 2024 | 03:44 AM

ویب ڈیسک: شارجہ میں پاکستانی فیملی گھر میں آگ لگنے سے جھلس گئی، باب بیٹی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل ترمذی نے تصدیق کی ہے کہ  پاکستانی شہری عمران خان اپنی فیملی کے ساتھ شارجہ میں رہائش پذیر تھے۔ اچانک گھر مین آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا جس میں گھر مین موجود تمام افراد جھلس گئے۔  عمران خان کی اہلیہ اور 2 بچوں کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرا دیا گیا  جبکہ حادثے میں عمران خان اور ان کی 11 سالہ بیٹی  زخموں کی تاب نہ لا کرجاں بحق ہو گئے ۔

مزیدخبریں