سٹی42: الیکشن 2024 کے لئے ان رضاکاروں کو نہیں بلایا جائے گا جنہیں 25 مئی 2018 کے الیکشن میں بلایا گیا تھا۔ پنجاب پولیس الیکشن کی سکیورٹی کیلئےتمامریگولر فورس کو بروئے کار لائے گی۔
یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2018میںبلائے گئے 1لاکھ60ہزاررضاکار 8 فروری کو نہیں بلائے جائیں گے۔ الیکشن سے متعلقہ تمام ڈیوٹیوں پر ریگولر پولیس ملازمین تعینات کئے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کے اس فیصلہ کا مقصد پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن سے متعلق تمام ڈیوٹیوں پر مکم قابل بھروسہ منجھے ہوئے پولیس اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنانا ہے تاکہ کسی جگہ کوئی چھوٹی سی کوتاہی بھی نہ ہونے پائے۔ ناتجربہ کار اور ناقابلِ بھروسہ رضاکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے پولیس کو 45کروڑ سے زائد کی رقم کافائدہ ہوگا۔
الیکشن میں1لاکھ30ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔عام انتخابات کیلئے66ہزارفوج ورینجرزتعینات ہوگی۔ 13ہزار 100لیڈی اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
حساس ترین پولنگ سٹیشن
5حساس پولنگ سٹیشنز پر4 اہلکارتعینات ہوں گے۔ہر 5 پولنگ سٹیشنز پرایک موٹرسائیکل پر 2اہلکار پٹرولنگ کریں گے۔
25 پولنگ سٹیشنزپر 6اہلکار پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجادیں گے۔