ا ےٹی ایم کارڈ جعلسازی کی انوکھی وارداتیں ہونے لگیں

26 Jan, 2024 | 02:37 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر نوسر بازی کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ نوسر باز عورتوں کے گروہ نے ایک اور شہری کا ATM  کارڈ دھوکے سے تبدیل کر کے اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے اڑا لئے.
حافظ آباد شہر میں بینک کے اے ٹی ایم فراڈ کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔  نوسر باز عورتوں کا گروہ  شہر اور گرد و نواح میں سرگرم ہے۔ ان عورتوں نے شہری کا ATM تبدیل کر کے اسے بینک اکاؤنٹ میں جمع پونچی سے محروم کر دیا۔

خلیل نامی شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا تو اے ٹی ایم مشین کے آس پاس موجود نوسر باز عورتوں اور ان کے ساتھی لڑکےنے پہلے اسے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے دیکھ کر اس کا کوڈ نمبر نوٹ کیا، پھر  اسے باتوں میں الجھا کر اے ٹی ایم مشین استعمال کرنے کا طریقہ دریافت کیا پھر اسے بتایا کہ ان کا کارڈ کام نہیں کر رہا، اسی دوران اس کے ہاتھ میں موجود کارڈ دیکھنے کا جھانسہ دے کر  اپنا اے ٹی ایم کارڈ اس کے کارڈ سے بدل لیا۔ جعلساز عورتیں اس شہری کے اے ٹی ایم مشین سے باہر نکلتے ہی اس کے اے ٹی ایم کارڈ کو استعمال کر کے شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے لے اڑیں۔

چند روز میں حافظ آباد میں بنک اے ٹی ایم کی چوتھی واردات ہے

مزیدخبریں