سٹی42: نجکاری کمیشن کا نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور مالی ضروریات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے فنانشل ایڈوائزر نے پی آئی اے کو درکار شارٹ اور میڈیم ٹرم فنڈنگ مہیا کرنے کے متعلق درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور معاملات کو چلانے کے لئے فنڈنگ درکار ہے۔
وزیر نجکاری نےپی آئی اے کے لئے فنڈنگ پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی۔ پی آئی اے کو بیچنے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔ پی آئی اے کا ٹرانزیکشن پلان بھی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔