(ساجد بلوچ )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے ، جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی نئی کہانی سامنے آ گئی ۔
لیک ہونے والی آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین کی قومی خزانہ سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کی باتیں کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور امتیاز نامی شخص سے پوچھتے ہیں کہ یار تمہار بل کلیئر ہو گیا ہے میرا حصہ کدھر ہے جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ جی میں ابھی لطیف کے ہاتھ 16 کروڑ اپ کے ہیں بجھوا دیتا ہوں ۔
علی امین امتیاز نامی شخص سے کہتے ہیں کہ یہ تو پرانا حصہ ہے تمہارا ایک اور بل کلیئر ہو گیا ہے ، سی ایم صاحب کہہ رہے تھے کہ 25 کروڑ روپے جلد پہنچاو اور مجھے بھی تم نے 25 کروڑ روپے پہنچانے ہیں۔
فون کال میں امتیاز نامی شخص انہیں بتاتے ہیں کہ حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں تاہم 16 کروڑ پہلے بھیج چکا ہوں اور اب 16 کروڑ صرف آپ کے لئے لڑکے کے ہاتھ بھیج رہا ہوں۔