ویب ڈیسک : خبریں ہیں کہ جلد ہی مشروب بنانے والی دنیا کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔
تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کمپنی صرف ایک ہی فون متعارف کرائے گی یا پھر وہ ہمیشہ کے لیے موبائل برانڈ شروع کرنے کی جا رہی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل ’ کے مطابق کوکا کولا کے لوگو سے سجے سرخ رنگ کے اسمارٹ فونز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ مشروب کمپنی اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔
Here comes your very first look at the totally new #ColaPhone! Maybe Coca-Cola will cooperate with a top smartphone brand. Can you guess which brand it will be? pic.twitter.com/6ieXvVTTH0
— Ice universe (@UniverseIce) January 24, 2023
اگرچہ تاحال کوکا کولا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی متعدد ویب سائٹس کے مطابق مارکیٹ میں چہ مگوئیاں ہیں کہ مشروب کمپنی رواں برس کے وسط تک اسمارٹ فون پیش کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق کوکا کولا اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنیوں کے اشتراک سے مڈ رینج کا فون پیش کرے گی، جس کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔
[Exclusive] Here's the all new #Cola Phone ????
— Mukul Sharma (@stufflistings) January 24, 2023
Can confirm that the device is launching this quarter in India.
Coca-Cola is collaborating with a smartphone brand for this new phone.
Feel free to retweet.#ColaPhone pic.twitter.com/QraA1EHb6w
خبریں ہیں کہ مشروب کمپنی اپنے فون کو ’کولا فون‘ کے نام سے پیش کرے گی اور اس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس ہیں کہ کولا فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
خبریں ہیں کہ فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔اسی حوالے سے بھارتی صحافی اور ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے مکل شرما نے بھی کولا فون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ فون کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں متعارف کرایا جائے گا۔