ویب ڈیسک : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک شروع ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی ملاقات شروع ہوگئی ہے ، وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان شریک ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورت کا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے آئندہ جنرل الیکشن سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جائے گی،
ملاقات سے قبل وزیر اعظم ہاوس آمد پر شہباز شریف نےآصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔