پیٹرولیم مصنوعات،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

26 Jan, 2023 | 06:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے  پیٹرولیم مصدق ملک  نے کہا ہے کہ مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز  پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کیلئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ اس کرنسی میں تجارت ہو سکتی ہے جو ہمارے پاس زیادہ ہو، کس کرنسی میں تجارت ہوگی اس سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے۔ 

مزیدخبریں