برطانوی جریدے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی  

26 Jan, 2023 | 04:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) معروف برطانوی جریدے کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بندش ،غیر ملکی مبادلہ کی قلت سے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا اور معیشت ڈوبنے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے ’فنانشل ٹائمز ‘نے پاکستانی معیشت کو درپیش مسائل سے مطلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے  کہ پاکستان میں جاری بجلی کے بحران اور بندش سے کاروباری حضرات کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ  کاروباری حضرات کو  غیر ملکی سرمایہ میسر نا ہونا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

 فنانشل ٹائمز کے مطابق حکومتِ پاکستان اس وقت بڑھتے ہوئے بحران سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروانے کی کوشش میں لگی ہے۔ جبکہ پاکستانی بندرگاہوں پر درآمد کی گئی اشیاء سے بھرے کنٹینرز جمع ہوتے جا رہے ہیں۔

 دوسری جانب برآمد کنندگان ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ادائیگیاں کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل اور دیگر شعبہ جات کی فیکٹریاں خام مال با ہونے کی وجہ سے روز بہ روز بند ہوتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں