سفید فام برطانوی اداکارہ کوآسکر کے لیے نامزد کیے جانے پر تنقید کا سامنا

26 Jan, 2023 | 03:46 PM

ویب ڈیسک:باکس آفس پر صرف22ہزار پاؤنڈ  کا بزنس کرنے والی برطانوی سفید فام اداکارہ کو آسکرکے لیے نامزدکیے جانے پر تنقید کاسامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اداکارہ اینڈریا رائزبورو کو اس ہفتے کے شروع میں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔ سفید فام اداکارہ  نے جیسے ہی اپنی کامیابی کاجشن منانا شروع کیاتو قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ آسکرکے لیے نامزد کیے جانے پر خود   فلم لیسلی کے 41 سالہ سٹار کیلئے بھی یہ ایک حیران کن خبر تھی۔

کیونکہ جس فلم کی وجہ سے انکو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے اس فلم نے صرف  22ہزار پاؤنڈ کا بزنس کیاتھا۔فلم میں، اینڈریا  نےایک شرابی ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی تمام لاٹری شراب پر اڑا دیتی ہے۔اور یہ ایک ایسا کردار تھا جس نے اسے جذباتی طور پر بے حال کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا تھا کہ سیاہ فام اداکارہ وائلا ڈیوس دی وومن کنگ اور ڈینیئل ڈیڈ وائلر ٹل بھی اچھی اداکارائیں ہیں جن کوسیاہ رنگت کی بنیاد پر نظراندازکیاگیا۔سوالات اُٹھائے جارہے ہیں کہ سفید فام ستاروں نےسیاہ فام اداکاراؤں کے لیے خصوصی اسکریننگ کیوں نہیں کی? جیسا کہ انہوں نے آندریا کے لیے ٹو لیسلی اوور دی لائن میں اپنی باری لانے کے لیے کیا تھا۔

مزیدخبریں