(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ، سید محسن رضا نقوی نے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلیٰ کیلئے دفاتر استعمال نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ کیلئے قائم یہ دفاتر آئندہ کیلئے بند کئے جا رہے ہیں، ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا، کسی سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا، وزیراعلیٰ کیلئے4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں واضع ہدایات دی ہیں کہ سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔