ڈانسنگ کوئین نورا فتحی نے بڑاانکشاف کردیا

26 Jan, 2023 | 11:39 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کسی بھی مرد سے محسوس ہونے والی خطرے کی علامات کے حوالے سے گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں کے حوالے سے محسوس ہونے والی خطرے کی علامات کے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ بریک اپ کے بعد کوئی بھی مرد کس حد تک کسی لڑکی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑی خطرے کی علامات بار بار غائب ہوجانا ہے، جیسے وہ چند دن آپ سے بات کرے گا اور پھر کچھ دنوں کے لئے غائب ہوجائے گا اور پھر جب دل کرے گا پھر آجائے گا۔

اس کے علاوہ ایک سے زائد لڑکیوں سے ایک ہی وقت میں بات کرے گا۔میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں نورا فتحی نے بتایا کہ جب کسی کا بریک اپ ہوتا ہے تو اس لڑکی کے راز دوسروں کو بتانا اس لڑکی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاسکتا ہے۔

مزیدخبریں