(مانیٹرنگ ڈیسک) مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے ان کی بیٹی بے گناہ ہے،دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔
لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے کہا کہ بشریٰ اقبال جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر لیاقت نے دانیہ ملک کو طلاق دے دی تھی، عامرلیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی۔
واضح رہے کہ دانیہ ملک عامر لیاقت کی نازیباویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمہ دانیہ شاہ پر کراچی کی عدالت میں فردجرم آج عائد کیے جانےکاامکان ہے۔