ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے صدر میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق 13 سال کی مریم کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلایا گیا، جس سے بچی بری طرح جھلس گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازمہ بچی سے اس کے والدین ملنے گئے لیکن مالکان نے ٹال مٹول کیا، بچی سے نہ ملوانے پر اس کی والدہ سکینہ بی بی نے شور مچا دیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ماں باپ مالکان کے گھر کے اندر گئے تو بچی بد ترین تشددہ زدہ حالت میں ملی، بچی 9 ماہ سے ملازمت پر تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان میاں بیوی مفرور ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔