ویب ڈیسک:کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’ کہانی سنو‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔
انٹرنیٹ پر کیفی خلیل کی ’ کہانی سنو‘ کی دھوم ہر جگہ سنائی دیتی ہے جس کے باعث اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 5 کروڑ 90 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
#kahani #kahanisuno #kaifikhalil
— Zobia (@Zobia24194235) January 15, 2023
Melodious ???????? pic.twitter.com/N2fAPf5pY9
’ کہانی سنو‘ گانا یوٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29ویں نمبر پر آگیا ہے۔
کیفی خلیل کون ؟
کیفی خلیل ایک پاکستانی بلوچ گلوکار،موسیقار اور نغمہ نگار ہیں ۔ آپ کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے ہے۔ کیفی خلیل کو 2022 میں کوک اسٹوڈیو پروگرام سیزن 14 پر ایوا -بی اور عبدالوھاب بگٹی بلوچ کے ساتھ "کنا یاری" کی وجہ سے پذیرائی ملی ۔ پہلی جون 2022 کو اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کیے جانے والے گانے " کہانی سنو" کی وجہ سے کیفی خلیل نے تھوڑے ہی عرصے میں انٹرنیٹ پر سنسنی مچا دی ہے۔ " کہانی سنو" گانا پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گایا ہے۔