وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کالاہوریوں کیلئے احسن اقدام

26 Jan, 2023 | 10:07 AM

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد عوام کی خدمت کے لیے کمر کس لی ۔

وزیر اعلی پنجاب کا کلمہ چوک ریماڈلنگ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔24 گھنٹوں کے اندر لبرٹی سے کلمہ چوک تک دو لین فنکشنل کرنے کے ہدایت کردی۔

  رات کے وقت بھی کلمہ چوک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعلی پنجاب نےمنصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 15 مئی کی بجائے 15 فروری کر دی۔

خیال رہے کہ کلمہ چوک منصوبے کی وجہ سے شہر کی  ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ،شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

مزیدخبریں